ریاستوں سےکرناٹک

بزمِ امید فردا بنگلورکے زیرِاہتمام ‘ایک ملاقات صبا انجم عاشی کے ساتھ’ پروگرام کا انعقاد

استاد شعراء اور قلمکاروں سے جتنا ہوسکے استفادہ کریں: صبا انجم عاشی

بنگلورو: یکم ستمبر (پریس ریلیز) بزمِ امید فردا، بنگلورکے زیرِ اہتمام ہفتہ کی شام ’ایک ملاقات صبا انجم عاشی کے ساتھ“ گفتگو پروگرام منعقد ہوا۔ جسے
فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر لائیو نشر کیا گیا۔ اس ادبی ملاقات میں محترمہ صبا انجم عاشی نے اپنے ادبی سفرسے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے استاذ شعرا کا ذکرِکرتے ہوئے نئی نسل کو یہ پیغام دیا کہ اپنے بڑوں کے مشوروں پرعمل کریں۔ ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے ادبی خدمات میں سدھار لائیں۔بزرگوں کو غور سے سنیں چاہے آپ کو اچھے لگے یا نہ لگے۔آپ استاد شعراء اور قلمکاروں سے جتنا ہو سکے استفادہ کرتے رہیں کیونکہ یہی ہمارا اصل سرمایہ ہے۔

اس نشست میں محترمہ نے اپنے دو افسانچے اور دو کلام آن لائن سامعین کے لئے پیش کئے اورفیس بک پر خوب داد و تحسین حاصل کئے۔ سید عرفان اللہ قادری، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام یہ تیسری ملاقاتی نشست ہے۔ اب ایک افسانہ نگار کوآن لائن سامعین کے روبرو پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن پروگرام کو زیادہ سے زیادہ شیر اور لائک کرنا چاہئے تاکہ آن لائن پروگرام کرنے والوں کی ہمت افزائی ہوتی رہے۔

پروگرام کی ابتدا ء عمران خان مدنی کی تلاوتِ آیاتِ ربانی سے ہوا اور نعت کا نذرانہ سردار وہاب دانش اور جواں سال نعت خواں سید تبریز نے پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت اور ہدیہ تشکر کے فرائض عبدالعزیز داغؔ نے انجام دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!