سہارنپور کسان مہاپنچایت میں شرکت سے قبل پرینکا گاندھی کی مندر اور خانقاہ میں حاضری
چلکانا کی کسان مہاپنچایت میں شرکت سے قبل پرینکا گاندھی نے جہاں سب سے پہلے شاکمبری دیوی کے مندر میں درشن کیے وہیں خانقاہ رائے پور شریف میں بھی حاضری لگائی۔ کچھ دیر میں وہ کسان مہاپنچایت میں پہنچنے والی ہیں جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔
سہارنپور کسان مہاپنچایت میں امنڈا جمِ غفیر، تھوڑی دیر میں پہنچیں گی پرینکا گاندھی
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش کے ضلع سہارنپور پہنچ چکی ہیں۔ یہاں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے شاکمبری دیوی کے مندر میں درشن کیے۔ اب وہ کچھ دیر میں ہی یہاں کے چلکانا میں منعقدہ کسان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے پہنچے والی ہیں۔ پرینکا گاندھی کے پہنچنے سے قبل کسان مہاپنچایت کے مقام پر لوگوں کا ایک بڑا جم غفیر موجود ہے۔
پرینکا گاندھی کسان پنچایت میں حصہ لینے کے لئے دہرادون ہوائی اڈے پہنچیں
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سہارن پور کسان پنچایت میں حصہ لینے کے لئے دہرادون ہوائی اڈے پہنچ گئیں ہیں، جلد ہی وہ ماتا شکونمبھری دیوی کے درشن کے لئے روانہ ہوں گی۔ اس کے بعد وہ سہارنپور کے لئے روانہ ہوں گی۔
پرینکا گاندھی کسان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے سہارنپور روانہ
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتراکھنڈ کے دہرادون سے سہارنپور کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ یہاں سے وہ پہلے شاکمبری دیوی کے مندر جائیں گی اور اس کے بعد سہارنپور کے چلکانا میں منعقدہ کسان مہاپنچایت میں شرکت کریں گی۔
قبل ازیں، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’کسانوں کے دل کی بات سننے، سمجھنے، ان سے اپنے جذبات کا اشتراک کرنے، ان کی جدوجہد کا ساتھ دینے کے لیے آج سہارنپور میں رہوں گی۔ بی جے پی کو زرعی قوانین واپس لینے ہوں گے۔‘‘