سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال، 21 دنوں سے اسپتال میں تھے داخل
ٹوئٹ کے ذریعہ بیٹے نے دی جانکاری
نئی دہلی: 31/اگست۔21 دنوں تک آرمی اسپتال میں بہترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کے باوجود سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا آج انتقال ہو گیا۔ اس کی خبر ان کے بیٹے ابھجیک مکھرجی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے والد پرنب مکھرجی آر آر اسپتال کے ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش اور پورے ہندوستان کے لوگوں کی دعاؤں کے باوجود اس دنیا میں نہیں رہے۔ آپ سب کی دعاؤں کے لیے شکریہ۔”