تازہ خبریں

بی جے پی آپ کو غلام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، آپ کو ان سے لڑنا ہوگا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ آپ ہی اس ملک کو چلاتے ہیں، آپ ہی اس ملک کو آگے لے جاتے ہیں اور آپ کے خلاف ہی سازش ہو رہی ہے۔ آپ کو ٹھگا جا رہا ہے اور آپ کو غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کی تباہ ہو رہی معیشت پر عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں صاف کہا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت نے غیر منظم معیشت پر حملہ کیا ہے اور آپ کو غلام بنائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سال 2008 میں پوری دنیا میں زبردست معاشی طوفان آیا۔ یہ طوفان امریکہ، جاپان، یوروپ ، چین سمیت پوری دنیا میں آیا۔ امریکہ کے بینک تباہ ہو گئے، کمپنیاں بند ہو گئیں۔ ایک کے بعد ایک کمپنیوں کے بند ہونے کی لائن لگ گئی۔ یوروپ کے بینک برباد ہوئے لیکن ہندوستان کو کچھ نہیں ہوا۔ یو پی اے کی حکومت تھی میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ پوری دنیا میں معاشی نقصان ہوا ہے لیکن ہندوستان کو کوئی اثر نہیں ہوا، اس کی وجہ کیا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم جی کو اگر سرکار چلانی ہے تو میڈیا کی ضرورت ہے، مارکیٹنگ کی ضرورت ہے اور میڈیا مارکیٹنگ پندرہ بیس لوگ کرتے ہیں۔ غیر منظم شعبہ میں لاکھوں کروڑ روپے ہیں، جس کو یہ لوگ چھو نہیں سکتے اس کو یہ لوگ توڑنا چاہتے ہیں، پیسہ لینا چاہتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہندوستان روزگار پیدا نہیں کر پائے گا، کیونکہ غیر منظم شعبہ 90 فیصد سے زیادہ روزگار دیتا ہے۔ جس دن غیر منظم شعبہ ختم یا تباہ ہو گیا اس دن ہندوستان روزگار پیدا نہیں کر پائے گا۔ آپ ہی اس ملک کو چلاتے ہیں، آپ ہی اس ملک کو آگے لے جاتے ہیں اور آپ کے خلاف ہی سازش ہو رہی ہے۔ آپ کو ٹھگا جا رہا ہے اور آپ کو غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں اس حملہ کو پہچاننا ہو گا اور پورے ملک کو اس کے خلاف مل کر لڑنا پڑے گا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!