تازہ خبریں

سپریم کورٹ نے پرشانت بھوشن پر لگایا 1روپے کا جرمانہ

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف سزا کا اعلان کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پرشانت بھوشن پر ایک روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، ایک روپے کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں 3 ماہ کی سزا اور عدالت میں پریکٹس پر تین سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کو اپنے ان دو ٹوئٹس کے لئے عدالت سے کیا سزا ملے گی جس کو عدالت نے عدالت کی توہین کے زمرے میں پایا ہے اس کا فیصلہ عدالت آج سنا دے گی۔

واضح رہے جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی بنچ توہین عدالت کے لئے پرشانت بھوشن کے خلاف سزا کا فیصلہ سنائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت یا تو بھوشن کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیج سکتی ہے یا دو ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر سکتی ہے یا دونوں کر سکتی ہے۔ اس کیس کی سماعت کے دوران سینئر وکیل راجیو دھون نے عدالت سے کہا تھا کہ اس میں عدالتی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ بھوشن کو سزا دے کر ان کو شہید کا درجہ نہ دیں۔ عدالت نے سنوائی کے دوران معروف وکیل پرشانت بھوشن سے کہا تھا کہ وہ عدالت میں معافی نامہ داخل کر دیں لیکن پرشانت بھوشن نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور اس کو امید تھی کہ اس معاملہ میں کوئی حل نکل آئے گا لیکن پرشانت بھوشن کے صاف انکار کے بعد عدالت کے لئے سزا سنانا لازمی ہو گیا ہے۔ جسٹس ارون مشرا پرسوں یعنی 2 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے 14 اگست کو پرشانت بھوشن کو ان کے دو ٹوئٹس کے لئے مجرم قرار دیا تھا اور سزا کا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ پرشانت بھوشن نے اپنے ٹوئٹس میں عدالت کی کارروائی پر سوال اٹھائے تھے، جس کو عدالت نے عدالت کی توہین کے زمرے میں پایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!