ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر میں کورونا سے 153 پولیس اہلکار کی موت

ممبئی: عالمی وبائی مرض کووڈ 19 مہاراشٹرا پولیس کے لئے مسلسل مہلک ثابت ہورہا ہے اور کورونا وائرس نے اب تک 153 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز مہاراشٹرا پولیس کے جاری کردہ اعدادوشمار میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں میں انفیکشن کے 151 نئے معاملےسامنے آئے اور پانچ کی کورونا سے موت ہوگئی۔

اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 792 اہلکار کورونا کی گرفت میں آچکے ہیں۔ ان میں سے 1574 افسر اور 13218 مرد سپاہی ہیں۔ اس مہلک وائرس سے 153 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس میں 15 افسر اور 138 مرد ہیں۔ مہاراشٹر کے 2772 پولیس اہلکار فی الحال کورونا سے متاثر ہیں جس میں 358 افسروں اور 2414 مرد سپاہی ہیں۔ 11867 پولیس اہلکار کورونا کو مات دے چکے ہیں جس میں 1201 افسران اور 10666 مرد اہلکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!