الیکشن2019تازہ خبریں

غریب کنبوں کی کم ازکم آمدنی 12ہزارروپئے یقینی بنائی جائیگی :راہل

نئی دہلی ،25مارچ (یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج اعلان کیاکہ مرکز میں انکی پارٹی کےاقتدار میں آنے پر ملک میں ہر غریب کنبہ کی کم ازکم ماہانہ آمدنی 12ہزارروپئے یقینی بنائی جائیگی۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے اقتدارمیں آنے پر یہ یقینی بنایاجائیگا کہ کہ ہر غریب کنبہ کی کم ازکم ماہانہ آمدنی 12ہزارروپئے ہو۔ابھی اگر کسی کنبہ کی آمدنی 6ہزار روپئے ہے تو 6ہزارروپئے ماہانہ حکومت فراہم کریگی ۔یہ بندوبست تب تک رہے گا جب تک متعلقہ کنبہ کی خودکی آمدنی 12ہزار روپئے ماہانہ نہیں ہوجاتی ۔ 
انھوں نے کہاکہ اس سے پانچ کروڑ کنبوں کو یعنی 25کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔یہ اسکیم آسانی سے نافذ کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کے لیے رقم دستیاب ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!