ہمناآباد: رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی صدارت میں کے ڈی پی کا اجلاس۔ سرکاری عہدیداررکن اسمبلی کی برہمی کا شکار
ہمناآباد: 7/جنوری(ایس آر) ہمناآباد تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی صدارت میں کے ڈی پی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں راج شیکھر پاٹل نے مختلف محکمۂ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا،جائزہ کے دوران مختلف سرکاری عہدیداران کو رکن اسمبلی کی برہمی برداشت کرنی پڑی۔اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کے اگر سرکاری عہدیداران اپنے فرض سے کوتاہی کریں گیں تو میں خاموشی اختیار نہیں کروں گا،جہاں کہیں پر بھی تعمیری کام چل رہے ہیں اسکی ویڈیو گرافی کی جائے جسکا میں خود مشاہدہ کروں گا اسکے بعد گتہ دار کابل پاس کیا جائے گا کوئی بھی عہدیدار میرے علم میں لائے بغیر کوئی کام کو شروع نہ کرے،ترقیاتی کاموں کے لئیے مالی امداد کے لئیے حکومت سے نمائندگی کرنی پڑتی ہے مجھے۔ہمناآباد تعلقہ میں معتد جگہوں پر تعمیری کام چل رہے ہیں ان کاموں کا گتہ تخمینہ سے بیس تا پچیس فیصد کم پرگتہ دار حاصل کر رہے ہیں ایسے میں معیاری کام کروانا عہدیداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
راج شیکھر پاٹل نے ہمناآباد تحصلیدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کے گھوڑواڑی میں غیر قانونی قبضہ جات کو برخواست کرنے کے اقدامات کیے جائیں یہاں پر بہت جلد ساڑے تین کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گیں۔محکمۂ صحت کے عہدیدار ڈاکٹر ویرناتھ نے ہمناآباد اور چٹگوپہ کے سرکاری اسپتالوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کے ہمناآباد میں ڈائیلاسیس یونٹ میں ہر دن چار مریضوں کا ڈائیلاسیس کیا جا رہا ہے اگر یہاں پر اور دو یونٹ قائم کیے جائیں تو مریضوں کو سہولت حاصل ہو گی اور ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں تین ڈاکٹرس کے عہدے مخلوعہ ہیں جن میں ای،این،ٹی،الٹراساؤنڈ اور جلد کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے،چٹگوپہ اور ہیلی کھیڑ(بی) کے لئیے امبولینس منظور ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اسپتال کو نہیں ملے ہیں، اس ضمن میں اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کرنے کی بات کہی رکن اسمبلی نے اورانہوں نے تمام ڈاکٹرس کو اپنارویہ درست کرنے کی نصیحت کی۔
میٹنگ کے دوران رکن اسمبلی نے صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دی کے ہمناآباد میں ایم،پی چوک تا قومی شاہراہ تک چھے کروڑ پچھتر لاکھ روپے سے سڑک کی تعمیر کی جائیگی جس میں گادا پیٹرول پمپ کے پاس برساتی نالہ بھی تعمیرہوگا اور ساتھ میٹر کی سڑک بنائی جائیگی جس میں ڈی وائیڈر اور لائٹ کے پول لگوائے جائیں گیں سڑک تعمیر ہونے کے بعد باہر سے لوگ جب ہمناآباد میں داخل ہونگے تو انکو کسی بڑے شہر میں داخل ہونے کا گماں ہوگا رواں ماہ کے آخر تک اس سڑک کا ٹینڈر کا عمل مکمل ہو گا اور جلد ازجلد اسکے تعمیری کاموں کا آغاز ہو گا۔
اس موقع پر رمیش ڈاکوڑگی صدر تعلقہ پنچایت،سوگندھا نائب صدر،کنٹپّا دانا استھائی سمیتی صدر،لکشمن بڑلاء نائب صدر بیدر ضلع پنچایت کے علاوہ دیگر محکمۂ جات کے اعلی عہدیداران موجود تھے۔