جرائم و حادثات

رائے گڑھ میں 5منزلہ عمارت منہدم، 1کی موت، 100 لوگوں کے پھنسے ہونے کااندیشہ

ممبئی سے ملحق رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ علاقہ میں کل شام ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے 100سے زیادہ لوگوں کے ملبہ میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے اور ایک کی موت کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت دس برس پرانی ہے اور اس میں چالیس گھر بنے ہوئے تھے۔ عمارت کل شام تقریباً چھ بجے بیٹھ گئی۔
ممبئی اور پنے میں تعینات نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچاو کام شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!