بیدر: حضرت واصل خان شہید رحمتہ اللہ علیہ کاصندل شریف
بیدر:24/اگست (اے ایس ایم) درگاہ حضرت واصل خان شہید ؒ موقوعہ محلہ چوبارا بیدر کاسالانہ صندل نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا۔تفصیلات کے بموجب مورخہ 25/اگست مطابق 5محرم الحرام بروزمنگل بعدنماز عشاء جلوس صندل عاشورخانہ بارہ امام سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح ؒ پہنچے گا۔ مولانا سید افسرپاشاہ قادری الجیلانی ظہیرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عہدیداران وارکان اہلیان محلہ صندل کی خدمات انجام دیں گے۔ جناب سید فاروق علی صدر مجلس انتظامی کمیٹی نے درگاہ حضرت ممدوح ؒ نے بلالحاظ مذہب وملت عقیدت مندان سے سماجی فاصلے کاخیال رکھتے ہوئے اپنے چہروں پرماسک لگاکر شرکت کی گذارش کی ہے۔ پریس نوٹ کے بموجب طاق عدد میں ایک کے بعددیگر افراد کو زیارت کا موقع رہے گا۔