علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر: بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے14/جولائی کو تقسیمِ انعامات وسیمینار

بیدر: 11/جولائی (وائی آر) بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک 2002؁ء سے ریاست میں اسلامی نظریہ تعلیم کے مطابق نوخیز نسلوں کی اسلامی خطوط پر رہنمائی کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ریاست میں ہرسال اوسطاً 15ہزار طلبہ بورڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے دینی امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔ ان امتحانات میں ریاستی سطح پر رینک حاصل کرنے والے طلبہ اور ہرسنٹر سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے دیگر طلبہ کو انعامات سے نوازاجاتاہے۔

اسلامک بورڈ آف ایجوکیشن اس سال5/جولائی تا 14/جولائی 10/روزہ مہم ”آؤ تعلیم اسلام حاصل کریں“چلارہی ہے۔ اس مہم کے ضمن میں اساتذہ کیلئے ایک سیمینارآل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) بید رکے اشتراک سے 14/جولائی کی صبح 11بجے ممتاز فنکشن ہال، نورخاں تعلیم بیدر میں منعقد شدنی ہے۔

اس سیمینار میں جناب محمدبابو میاں DYPC، مفتی عبدالغنی خان صدرجمیعتہ علماء ہند بیدر، ڈاکٹر عبدالقدیرصدر FEMIEکرناٹک، جناب محمد آصف الدین ایگزیکٹیو ممبر BIEکرناٹک، اور جناب افتخار احمدسکریڑی آئیٹا کرناٹک اظہار خیال کریں گے۔ تمام معلمین ومعلمات، بورڈ سنٹر کے آرگنائزرس سے پرخلوص گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر استفادہ فرمائیں۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد معظم، چیف آرگنائزر BIEنے دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!