بگدل: 10ویں، 12ویں کامیاب طلبہ کے لیے ایس آئی او کا کریئر گائیڈنس و تہنیتی پروگرام
بیدر: 24/ اگست (پریس ریلیز) ایس آئی او بگدل یونٹ کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے کریئر گائیڈنس پروگرام رکھاگیا۔ اس پروگرام میں محمد عبد السمیع پی آر سیکریٹری ایس آئی او شہر حیدرآباد نے مثالی طالب علم کی صفات بتائی اور انکی صفات طلباء کیسے پیدا کریں جس سے وہ مثالی طالب علم بن سکیں اور محمد نجیب الدین سابق ضلعی صدر ایس آئی او، بیدر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے دسویں جماعت اور بارہویں جماعت کے بعد کورسیس کون کون سے ہیں، موصوف نے طلباء کو اپنے مقصد کے حصول میں سنجیدہ ہوں اور جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں، اس مناسبت سے کورس کو متعین کرنے کی ترغیب دی اور اسکو پورا کرنے کے لیے انہوں نے طلباء کو فارمولے کے ذریعے سے وضاحت کرائی۔
واضح رہے کہ بہت سے ایسے طلباء ہیں جنہیں صحیح وقت پر صحیح رہنمائی نہ ملنے سے وہ تعلیم سے دوری اختیار کرتے ہیں، ایس آئی او اس مسلے کو حل کرنے اور ہمت افزائی کے لیے پروگرام رکھا گیا تھا، بعد ازاں طلباء جنہوں نے بگدل سے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی ان طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا، ایس آئی او مسلسل طلباء کے مسائل حل کرنا اور ان کو چپھی ہوئی صلاحیت کو پہچان کر نشونما کرنا یہ ایس آئی او کے قیام سے مسلسل کوشاں ہیں، اس موقع پر جناب معین الدین صاحب امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند، بگدل، محمد اقبال غازی، سابق امیر مقامی بگدل، سید ماجد قادری، محمد سہیل منصوری صدر مقامی ایس آئی او بگدل اور پرتاپ سر شہ نشین پر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، محمد زبیر نے اس پروگرام کی کاروائی چلائی۔ محمد مبین، محمد ندیم صابر، محمد زبیرغازی و دیگر وابستگان اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا۔