بسواکلیان میں غیر قانونی قبضوں پر بلدیہ کی کاروائی
بسواکلیان: 19/ اگست (ایم این) بسواکلیان میں تیپرانت تا امبیڈکر چوک سڑک کے دونوں طرف سے غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے سامان، ٹین شیڈ، اور سائن بورڈ کو نکالا گیا۔ آج19 اگست کی صبح 7 بجے سے بلدیہ بسواکلیان کا عملہ پولیس کی مدد کے ساتھ کارروائی شروع کی گئی۔ روڈ کے دونوں طرف فروٹ اور ترکاری دوکان جیسے کاروباری عوام کو اپنا اپنا سامان محفوظ مقام پر لے گئے۔
اس موقعہ پر گوتم کامبلے انچارج کمشنر بلدیہ بسوا کلیان، منوج کمار انجینئر ماحولیات، اجیت کامبلےانسپکٹر بلدیہ، اور فہیم الدّین انجینئر, دیگر بلدیہ کا عملہ کے علاوہ سرکل انسپکٹر پولیس نامےگوڑا اور پولیس psi سنیل کمار پولیس فورس کے ساتھ موجود تھے۔
یاد رہے بلدیہ کی جانب سے دو دن قبل سے ہی عوام الناس کو اطلاع دی گئی رہے تھی کہ دوکانوں کے سامنے سے غیر قانونی طور پر جگہ کو استعمال کررہے خالی کریں۔ صحافی نعیم الدین نے انچارج کمشنر بلدیہ بسوا کلیان گوتم کامبلے سے پوچھنے پر بتایا کہ امبیڈکر چوک تا گاندھی چوک, قلعہ تک اور درگاہ روڈ، کے علاوہ
بس اسٹانڈ کو جارہی سڑک کے دونوں طرف بھی غیر قانونی طور پر بیٹھے قابضین کو بھی ہٹایا جائے گا۔