خبریںقومی

پرشانت بھوشن کے حق میں وکیلوں کا مظاہرہ، سپریم کورٹ سے معاملہ پرازسرِنوغور کرنے کا کیا مطالبہ

پٹنہ کے وکیلوں نے بدھ کو ہائی کورٹ کے نزدیک وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے پر از سرنو غور کرنے اور اسے واپس لئے جانے کیلئے مظاہرہ کیا. انڈین ایسو سی ایشن آف لائر، لائرس انیشیٹیو بہار اور لافار پیپلس سے منسلک وکیلوں نے آج بہار اسٹیٹ بار کاﺅنسل کے گیٹ سے پٹنہ ہائی کورٹ کے مشرقی گیٹ تک ایک احتجاجی مارچ نکالا جو بعد میں احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ وکیلوں نے سپریم کورٹ کے مشہور وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر ازسر نو غور کرکے اسے واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

احتجاجی مارچ میں شامل ہونے والوں میں اہم طور سے راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ راج نیتی پرساد ، انڈین ایسو سی ایشن آف لائر کے جنرل سکریٹری رام جیون پرساد سنگھ ، لائرس انشیٹیو کے کنوینر رام سندیش رائے ، لافار پیپلس کے رکن سکریٹری اشوک کمار کے علاوہ وکیل ساگرسمن ، انجم باری ، مہیش رجک ، منی لال شامل ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!