راہل گاندھی نے مودی حکومت پر لگایا بڑا الزام
مودی حکومت کی لاپروائی سے عوام کو ان کے حق کا راشن نہیں ملا: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر این ایف ایس اے کو لے کر بڑا حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این ایف ایس اے لسٹ کی توسیع مودی حکومت کو کرنی تھی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عوام کو اپنے حق کا راشن نہیں مل پایا اور اس مسئلہ نے تباہی کی شکل اختیار کر لی۔