سہارنپور میں یوگی کا پتلا نذر آتش کرنے والے 2افراد گرفتار، بھجا گیا جیل
اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے کوتوالی بیہٹ علاقے میں پولیس نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں مجھاڑی میں مکمل لاک ڈاؤن اور سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کرنے، سڑک جام کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کے الزام میں پولیس نے راہل اور وشواس نامی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بیہٹ تھانہ انچارج آنند دیو مشر نے بتایا کہ ان دونوں کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان دونوں کو گندیوڑ گاؤں کے قریب سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے انھیں جیل بھیج دیا۔