ضلع بیدر سے

ذکریٰ اردو اسکول بسواکلیان میں یومِ آزادی کے موقع پرپرچم کشائی

تعلیمی مقاصد کو پختگی کے ساتھ عمل میں لائے، مذہبی اقدار پر مبنی تعلیمی ترقی کو اہمیت دی جائے: مجاہد پاشاہ قریشی

بسواکلیان:(کے ایس) 74ویں یومِ آزادی کا پرچم کشائی ذکریٰ اُردو اسکول بسواکلیان میں جنرل سکریٹری مجاہد پاشاہ قریشی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پر انہوں نے ملک کی نئی تعلیم سے معلمین و معلمات اور انتظامیہ کمیٹی کے سامنے رکھا۔ٹیچرس کو چاہئیے کہ طلبہ و طالبات ملک کی آزادی تاریخ سے واقف کروائیں۔غلط تاریخ کو نصاب کے ذریعہ سے پیش کیا جارہا ہے۔ہم سب کو چاہئئ کہ حقیقت سے عوام الناس کو بتانا ہوگا۔

سوسائیٹی کے دیگر ذمہ داران محمد نعیم الدین چابکسوار اور عبد المقیم صاحب شریک تھے۔حافظ سید کلیم اللہ صاحب نے افتتاحی کلمات اور عبد القادر صاحب نے قرات کلام پاک پیش کئیے۔ناظمہ نسرین صدر معلمہ کے علاوہ پرائیمری اور ہائی اسکول کے ٹیچرس بھی تھے۔آج کے یومِ آزادی پر کورونا وائرس وبائی مگر افسوس کے ساتھ کہ کوئی بھی طالب علم شریک نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!