بسواکلیان: دخترجناب الیاس کاریگر کی شادی
بسواکلیان: 15/اگست (کے ایس) جناب الیاس صاحب کاریگر کے دختر کی شادی جناب اسمٰعیل صاحب بیدری حال مقیم حیدرآباد کے فرزند محمد اشرف انجینیرسے انجام پائی عقد نکاح بخیر و خوبی انجام پایا۔ جناب منصور صاحب امام و خطیب مسجد سوٹے پیرنے عقد نکاح مسجدِ قُباء میں بعد نمازِ عصر پڑھایا۔ اس مبارک محفل میں جناب خواجہ سرتاج الدین سینئیرصحافی،خواجہ معین الدین چابکسوار،فتح محمد(پھترو بھائی)،عقیل کباڑی،مجیب لکجھری،وحید صاحب گُلفروش،خواجہ نعمان صفی،مقبول صاحب،جناب غازی صاحب،اکرام بھوسگے،ذاکر صاحب باگ،فصیح الدین کاریگر،مہاجن ایڈوکیٹ،وغیرہ موجود تھے۔ بعد ازاں ڈیسینٹ فنکشن ہال کھن کا جھنڈا میں معززین شہر کے لئے عشایہ کا انتظام کیا گیا تھا۔