ویلنگٹن 22 مارچ [اے این ایس] نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی پولس چھان بین کر رہی ہے۔
یہ اطلاع نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر اس سرخی کے ساتھ ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی ہے کہ اب’ آپ کی باری ہے’۔