بگدل: پبلک لائبریری کو کار کرد بنانے ایس آئی او کا مطالبہ
بیدر: 14/ اگست (اے این این) آج ایس آئی او بگدل کے ذمہ داران محمد سہیل منصوری صدر مقامی کی قیادت میں طلباء و نوجوانوں کے ساتھ گرام پنچایت بگدل کی پبلک لائبریری کے سلسلے میں پی ڈی او سے ملاقات کی، اور پبلک لائبریری کو اچھی طرح سے کار کرد بنانے کے لیے میمورنڈم بھی دیا۔
لائبریری کے لیے الماری ، کرسیاں اور سیٹ اپ وغیرہ کی مانگ کی ہے،اس مانگ کو جلد سے جلد ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی بگدل کے عوام کو لائبریری کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے خسوصی توجہ دینے پنچایت ذمہ داروں سے کہا گیا۔ اس موقع پر محمد یحیی، محمد نثار احمد، محمد زبیرغازی ، و دیگر طلباء بھی موجود تھے۔