ضلع بیدر سے

دسویں ٹاپر محمد سفیان ہمناآباد کو HRS بیدر نے پیش کی تہنیت

بیدر: 12/اگست (وائی آر) ریاستی سطح پر 6 رینک لاچکے ہمناآباد کے محمد سفیان(625میں سے620 نشانات) کی HRSبیدر اکائی نے گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ اس خصوص میں ایچ آرایس نے ایک مختصر سی تقریب جماعت اسلامی ہند بیدر کے دفتر موقوعہ چیتہ خانہ بید رپر سید جمیل احمد ہاشمی سابق سرپرست HRS بیدر کی زیرصدارت منعقد ہوئی, جس کی نظامت ایچ آرایس بیدر اکائی کے موجودہ گروپ لیڈر جناب محمد شعیب الدین نے کی۔

اس موقع پر HRSنے طالب علم کو اپنی تنظیم کی ٹی شرٹ تحفہ میں پیش کی۔ ایچ آرایس بیدر کے سرگرم اراکین میں محمد ذاکر، فیضان خان کے علاوہ محمدسمیع الزماں خان، عبدالرؤف صاحب، محمد سفیان کے والد محترم محمد مستان صاحب، جناب سید مزمل ہمناآباد اور دیگر افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!