بیدر: گاوان ایجوکیشن سوسائٹی کا اظہارِ تعزیت
بیدر: 12/اگست (اے ایس ایم) الحاج سیّدمقبول احمد سکریٹری گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ایم.اے. رؤف سیٹھ کے اچانک سانحہ ئ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔مرحوم ایم.اے.غفار سیٹھ صدر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے حقیقی بھائی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوہفتوں کے اندر ایک ہی خاندان کے د و بہ صلاحیت افراد کا اچانک انتقال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ انکی کوتاہیوں کو درگزر فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل سے سرفراز فرمائے۔ آمین۔