راحت اندوری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
بیدر: 12/اگست (اے ایس ایم) محمد عبد الصمد منجووالا سینئیرصحافی نے اپنے ایک صحافتی تعزیتی پیغام میں ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جناب راحت اندوری کے انتقال پر ملال پر اپنے شدید رنج وملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے اچانک انتقال سے اُردو ادب کا بڑا نقصان عظیم ہے۔ مرحوم بہترین انداز میں بحثیت ایک اچھے اپنے تازہ ترین کلاموں سے سامعین کے دلوں کو جیت لیا کرتے۔کئی مشاعروں میں موصوف کو سننے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محروم کے درجات بلند فرمائے۔جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندہ گان کو صبرجمیل عطا فرمائے