آندھرا پردیشریاستوں سے

کووڈ سنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ: مہلوکین کے ارکان خاندان کو فی کس 50-50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا سی ایم جگن موہن ریڈی نے کیا اعلان

آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کووڈ کیر سنٹر میں آج صبح پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان کے لئے فی کس 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر11 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلی نے اس واقعہ کے ساتھ ہی اعلی عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اور فوری طورپر مناسب راحت کاموں کے ساتھ ساتھ متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!