جرائم و حادثاتعلاقائیعلاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ضلع وجے پورکے سندھگی تعلقہ کے قریب سڑک حادثہ: 9 ہلاک 6 زخمی

وجےپور: 22 مارچ (اے این ایس) کرناٹک میں ضلع وجے پورکے سندھگی تعلقہ میں چكاسنگي گاؤں کے قریب جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ گوا کی سیر کرکے ضلع كلبرگی میں اپنے گاؤں چتاپور واپس آ رہے تھے۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ساگر(25)، چاندباشا (26)، عظیم (26) عنبریش(28)، شکیرا کےکے (25) گرو(32) سری ناتھ (30) یونس (27) اور منگسب کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 218 پر اس وقت ہوا، جب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک کروزر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ 
ذرائع کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش نکم جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!