ضلع بیدر سے

بیدر: عیدالاضحیٰ نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ منائی گئی

بیدر: 2/اگست (اے ایس ایم) بیددر وضلع بیدر میں عیدالاضحیٰ نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ حکومتی احکامات کی روشنی میں منائی گئی۔ تمام مساجد میں فرزندان توحید نے نماز عید الاضحی سماجی فاصلے کیساتھ اپنے چہروں پر ماسک لگائے ادا کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں سر بسجود ہو کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔نماز عید الاضحی کا مرکزی اجتماع جامع مسجد بیدر میں دیکھا گیا جہاں دو مرتبہ نماز عید الاضحی ادا کی گئی۔

پھلی نماز عید کی امامت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد اور دوسری مرتبہ کی امامت محمد عطا اللہ صدیقی امام جامع مسجد نے پڑھائی۔اورمصلیان مسجد کو نماز عید کا طریقہ بتایا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ دونوں اماموں نے اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے بھی دعا کی گئی۔

بیدر کی دیگر مساجد میں بھی صبح کی اولین ساعتوں میں نماز عید الاضحی کے خصوصی اجتماعات دیکھے گئے۔کہیں ایک مرتبہ،کہیں دو مرتبہ اور کہیں تین مرتبہ نماز عید الگ الگ اماموں کی امامت میں ادا کی گئیں۔ ضلع بھر میں تمام مساجد میں نماز عید الاضحی کے خصوصی اجتماعات دیکھے گئے۔مسلمانوں نے حکومت کے احکامات کے مطابق اپنے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے نماز عید الاضحی ادا کی۔

بعض مساجد میں ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد مصلیان کو مسجد میں داخل ہونے دیا گیا۔ بعد ازاں مسلمانوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اورمسلمانوں نے قربانی کے جانوروں کو ذنج کیا۔ اس موقع پر پولیس کے معقول انتظامات دیکھے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!