ضلع بیدر سے

نورڈھابہ کی جانب سے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس کی گُل پوشی

بیدر: 2/اگست (اے ایس ایم) کورونامرض سے شفاء یاب ہونے پر نور ڈھابہ مالکین کی جانب سے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس کی شالپوشی و گُل پوشی کی گئی۔ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کے سی ایم اُو ڈاکٹر ناگ ناتھ ہلسورے نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتلایا کے نورڈھابہ کے تمام اہل خانہ کے چالیس افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں بارہ افراد کی رپورٹ پازیٹوآئی، سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ کو علاج کے لئیے حیدرآباد کو روانہ کیا گیا اور باقی گیارہ افراد کا ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں علاج کیا گیا۔

علاج کے بعد سبھی افراد کی رپورٹ نگیٹوآنے کے بعد انکو گھر روانہ کیا گیااورہوم کورنٹائن بھی مکمل ہوا ہے،سید کلیم اُللہ بھی صحت مند ہونے کے بعد انکو بھی حیدرآباد کے اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے اوریہ ہمناآباد کو آچکے ہیں اوردیگر تمام متاثرہ افراد صحت مندہو چکے ہیں دوران علاج تمام مریضوں نے ہمار بھرپور تعاون کیا ہے اور ہمارے ڈاکٹرس ودیگر عملہ نے مستعیدی کے ساتھ مریضوں کا علاج کیا ہے ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمارے ڈاکٹر س کی شالپوشی وگُلپوشی کرنا یہ بات ہمارے لیے عزت افزائی کی بات ہے۔

اس موقع پر سید امان اُللہ مالک نورڈھابہ نے کہا کے ہمارے تمام افراد خاندان ڈاکٹرس کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہماری بھرپور رہنمائی وہرممکنہ تعاون کیاجسکی بدولت ہمارے افراد خاندان کا علاج ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں ہوا ہے سبھی صحت مند ہوکر اپنے گھر واپس ہوچکے ہیں، انہوں نے تمام عوام سے گذارش کی کے اگر کسی کو کرونا بیماری ہوجاتی ہے تو بلکل نہ گھبرائیں ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں بہتر علاج ہو رہا ہے چار دن کے اندر ہی مریض ٹھیک ہو رہے ہیں۔

اگر کسی مریض کو پلازمہ کی ضرورت درپیش آتی ہے تو انکے اہل خانہ اسکی مدد کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹردلیپ ڈونگرے، ڈاکٹربسونت گھومیٹھ، ڈاکٹرپراوین، ڈاکٹر وشوا،ڈاکٹر محمد مظفر،سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ،سید نعمان اُللہ،محمد ریحان،محمدمکرم جاہ رکن بلدیہ،سبھاش اشٹیکرکے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!