آج انبالہ پہنچیں گے5 رافیل طیارے، سخت سیکورٹی انتظامات، فوٹوگرافی کرنے پر بھی پابندی
آج رافیل جنگی طیارہ ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہو جائے گا۔ 5 رافیل طیاروں کا پہلا جتھہ آج انبالہ پہنچنے والا ہے. جس کو لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انبالہ ائیر بیس کے قریب موجود 4 گاؤں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لینڈنگ کے دوران لوگوں کا چھتوں پر اکٹھا ہونا اور فوٹوگرافی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔