ریاستوں سےکرناٹک

نصاب سے ٹیپو سلطان کے اسباق کو ہٹانے کا فیصلہ شرانگیز: ویلفیئر پارٹی

بنگلور: 28/جولائی (پریس ریلیز) مجاہد آزادی ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی تاریخ کو ساتویں جماعت کے نصاب سے ہٹائے جانے کا حکومت کا فیصلہ شرانگیز ہے ویلفئر پارٹی کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتی ہے.

ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے ان سنگین حالات سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس طرح کے بدبختانہ فیصلے کر رہی ہے۔
گو کہ سرکاری افسروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھٹی جماعت اور دسویں جماعت میں ٹیپو سلطان سے متعلق اسباق رہیں گے لیکن ساتویں جماعت کے نصاب سے ہٹانے کا مطلب یہ ہے کہ حکومت بتدریج ٹیپو سلطان کی تاریخ کو نصابی کتابوں سے مٹانا چاہتی ہے۔جس کی ویلفیئر پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔

پارٹی کے صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہے تو آئندہ دنوں میں اس سلسلے میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!