خبریںقومی

صحافی ونود دووا کے خلاف غداری کا مقدمہ

نئی دہلی: 12/جون- ملک کے سینئر صحافی ونود دووا کے خلاف شملہ کے کمار سین میں غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دووا نے کہا کہ شملہ پولیس نے صبح انہیں ایک نوٹس روانہ کیا اور کل صبح دس بجے پوچھ تاچھ کے لئے کمارسین تھانے طلب کیا ہے۔انہوں نے پولیس نوٹس کی نقل بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی دلی یونٹ کے ترجمان نوین کمار کی شکایت پر دلی پولیس کی کرائم برانچ نے چار جون کو لکشمی نگر تھانے میں مسٹر دوا کے خلاف فیک نیوز پھیلاتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثرکرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!