فلمی وتفریحی

ایک اور فلمی اداکارہ نے کی خودکشی کی کوشش، اسپتال میں داخل

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ وجیہ لکشمی نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے انھوں نے یہ خودکشی کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی رہی کہ صحیح وقت پر انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خبروں کے مطابق وجیہ لکشمی نے اپنی جان دینے کے لیے بلڈ پریشر کی کئی گولیاں ایک ساتھ کھا لی تھیں۔ جس سے ان کا بی پی لگاتار کم ہوتا چلا گیا۔ بہر حال، اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!