کانگریس آج ملک بھر میں راج بھونوں کے باہر کرے گی مظاہرہ
راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کے لئے آج ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ راجستھان میں جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو گورنر کے ذریعہ نظرانداز کرنا آئین کے منافی ہے۔ واضح رہے کل سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے کہا تھا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی ۔