بسواکلیان: کسانوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے رعیت سنگھ نے پیش کیا میمورنڈم
بسواکلیان: 23/جولائی (کے ایس ) بسواکلیان رعیت سنگھ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر، بسواکلیان کو مختلف کسانوں کی بنیادی مسائل کو حل کرنے حکومت کو میمورنڈم پیش کیا۔ جو تحصیلدار ساویتری بائی اور شرنوں سلگر کے حوالے کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ کسانوں کے کھیتوں میں سویا بیج نہیں اٹھا اُسکا معاوضۃ دیا جائے اور کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائے۔ گنا کے بقیہ جاری کیا جائے اور دیگر مطالبات پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سنتوش گدگے ریت سنگ صدر، ارویند برادر ، رودرو سوامی نائب صدر ریت سنگ، کملا بائی مڈے، شیو شنکر، قاسم خان تعلقہ نائب صدر بسواکلیان موجود تھے۔