ایک ہی دن میں کورونا سے 45,720 متاثر، 1129 اموات، ملک میں متاثرین کی تعداد 12لاکھ کے پار
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا نے اپنا زبردست قہر برپا کیا ہے۔ اس دوران ایک طرف تو ریکارڈ 45720 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دوسری طرف 1129 لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ تازہ معاملوں اور اموات کے بعد ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12,38,635 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 29861 تک پہنچ گئی ہے۔