حاجی محمد سلطان میموریل اُردو ہائی اسکول بیدر کا اظہارِ تعزیت
بیدر:23/جولائی (اے ایس ایم) حاجی محمد سلطان میموریل اُردو ہائی اسکول بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب اسکول ہذا کے صدر مدرس وحرکیاتی شخصیت، انتہائی شفیق و ہمدردطبیعت کے حامل جنا ب شاہ سمیع اللہ قادری المعروف ظفر قادری صاحب کا اچانک انتقال گاوان ایجوکیشن سوسائٹی ذمہ داران اور حاجی محمد سلطان میموریل کے اسٹاف و ممبرس کے لیے انتہائی صدمہ کا باعث ہوا۔ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے اسکول کی ترقی میں بے مثال خدمات دم آخر تک انجام دیتے رہے۔
صدر مدرس کی حیثیت سے 12سال خدمت انجام دیتے ہوئے کبھی عہدہ کا رعب نہیں جتایا۔ قادری صاحب کے اچانک انتقال پر جناب الحاج ایم.اے.غفار سیٹھ صدر، جناب الحاج سیّدمقبول احمد سکریٹری، جناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈویکٹ نائب صدر، جناب اقبال احمد خازن ودیگر عہدیداران نے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
تمام اسٹاف وممبرس نے پرنم آنکھوں سے وداع کرتے ہوئے اللہ سے دعاگو ہیں کہ قادری سر کی خدمات اور تمام نیک کاموں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے اور درجات بلند فرمائے اورجمیع لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔