جرائم و حادثاتکرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

مینگلور کے قریب لیکچرر کا بہیمانہ قتل، قاتل ہوئےفرار

مینگلور: 28مئی – ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی تعلقہ میں  مالاڈی سرکاری آئی ٹی آئی کالج کے لیکچررکا نامعلوم لوگوں نے قتل کردیا اور نعش کو سڑک پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔ واردات پیر اور منگل کی درمیانی شب    وینور  کے قریب مُنڈور قصبہ میں انجام دی گئی جس کے تعلق سے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آخر انہیں کیوں موت کےگھاٹ اُتارا گیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مرنے والے کی شناخت کیشور جین (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کل رات قریب دس بجے مُنڈور نامی مقام پر کچھ  نوجوانوں کے ساتھ  دیکھے گئے تھے، بعد میں ان کی نعش  کوٹے کٹی میں روڈ پر پڑی ہوئی پائی گئی۔ ایک تلوار  ان کے پیٹ کے اندر گھسی ہوئی تھی  تو دوسری تلوارنعش کے قریب ہی پڑی ہوئی تھی۔ نعش کا معائنہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ ان کے سر اور پیٹ پر  تلواروں سے بری طرح حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، پولس نے دونوں تلواروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولس کو شک ہے کہ ان کے ہی کسی  قریبی جاننے والوں نے  کسی پرانی دشمنی کو لے کر  ان پر قاتلانہ حملہ کیا ہوگا۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ (بشکریہ:ایس او نیوز)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!