ضلع بیدر سے

آستانہ قادریہ بگدل میں ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کا جلسہ سے خطاب

بیدر:21/جولائی (اے ایس ایم) اللہ کا ذکر ایسا کریں کے اللہ ہم کو دیکھ رہاہے۔ ایک لمحہ بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہ رہیں۔ہر ہر لمحہ اللہ کا ذکر کرتے رہیں۔ہمیشہ کلمہ شریف کا ورد کرتے رہیں۔ آپ ؐ پر درود وسلام کا نذرانہ پیش کرتے رہیں۔ تو بہ و استغفار کی کثرت سے بلائیں اور وبائیں ٹل جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے اپنے پیر و مرشد حضرت سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوری ؒ نبیرہ حضرت سید عبدالقادر ولی ناگوری ؒ کے 38ویں سالانہ صندل کے موقع پر آستانہ قادریہ بگدل میں منعقدہ جلسہ کا مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار اولیاء حضرت سید نا غوث اعظمؒ نے اپنی آخری سانس تک مخلوق خدا وندی کو گمراہی سے بچا کر ہدایت کاراستہ بتایا۔پیران پیر ؓنے اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کیا۔حضرت سید نا غوث پاکؒکے بے شمار کرامات ہیں۔آپؒ ہی کے گھرانہ سے حضرت سید شاہ عبدالقادر ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوریؒ ہیں جو آپ کی سولھویں پشت میں ہیں۔حضرت قادر ولی ؒ خود اپنی بیشمارکرامات سے مشہور ہیں۔سید قادرولیؒ کے فرزند سید یوسف ؒکی اولادمیں میرے پیر و مرشد حضرت سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوریؒ جن کا فیضان اور سب سے بڑی کرامات یہ ہے کہ یہاں بگدل شریف میں آستانہ قادریہ میں لاکھوں لوگ فیضیاب ہوتے ہیں اور ان کا فیضان جاری ہے۔

حاجی محمد حسین عالم قادری ؒ میں اپنے جد اعلیٰ میں جو صلاحیتیں تھیں آپؒمیں بھی وہی صلاحیتیں موجود تھیں۔ جب دنیا میں اولیاء اللہ اور بزرگوں کاادب ختم ہوجائیگااور دین دوری عام ہوگی تو اللہ نئے نئے امتحانات اور وباؤں سے آزماتا ہے۔ ہم کو چاہیئے کہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں۔ اپنا ایمان و عقیدہ درست رکھیں۔ اور اپنے گناہوں کی اللہ سے معافی طلب کریں اللہ ہر بلاء و وباء سے محفوظ رکھے گا۔

ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور محکمہ پولیس نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن اور جزوی لاک ڈاؤن کے دوران جو خدمات انجام دی ہیں بہت بہتر تھیں۔عوام نے بھی بہتر طریقے سے مصائب و مشکلات کے باوجود لاک ڈاؤن میں رہ کرکرونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں۔ قادری منزل سے جلوس صند ل کی کشتیاں سروں پہ رکھ کر برآمد ہوئیں اور ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے صندل مالی کی خصوصی رسومات اپنے افراد خاندان کی موجودگی میں انجام دیئے۔شجرہ عالیہ قادریہ کا ورد اور درس تصوف دینے کے بعد کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

اس کے بعد یہ روحانی جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔ اس موقع پر محمد لئیق احمد قادری بگدلی اور افراد خاندان موجود تھے۔صبح فاتحہ کے بعد بگدل شریف کے نصف سے زائد مکانات میں تبرک طعام و شیرینی تقسیم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جنتا کرفیو سے ختم لاک ڈاؤن تک بگدل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں مختلف اشیاء پر مشتمل غذائی کٹس اور رمضان المبارک میں مختلف میوے جات اور پھلوں پر مشتمل افطاری بھی تقسیم کیا گیا۔آستانہ قادریہ میں کمانیں بنائی گئی ہیں جس میں سے گذار کر مکمل سناٹائزر کیاجارہاہے۔

احاطہ آستانہ قادریہ میں 6فٹ کی دوری پر بیٹھنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔اور ٹیمپریچر چیک کرنے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔انتظامات کو دیکھ کر بگدل پولیس کے عہدیداران نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سجا دہ نشین صاحب کو مبارک باد دی۔ حافظ محمد شاہنواز نلدرگ، مولانا سید زاہد حسین رضوی قادری نے حمد ونعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔بعد نماز فجر ختم قرآن، محفل قل،تلاوت یس شریف کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!