بسواکلیان: سینئر صحافی خواجہ سرتاج الدین کی دختر حافظہ فاریحہ مریم کی شادی
بسواکلیان: 21/جولائی (کے ایس) اسلامی اقدار پر مبنی ازواجی رشتوں کا طئے پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی طرز پرمبنی شادیوں سے اللہ تعالیٰ برکات نازل کرتا ہے اور فرشتے بھی ان شادیوں کو انجام دینے والوں کے حق میں دُعا گو ہوتے ہیں۔ ان جوڑوں سے جو نسل جاری ہوتی ہے وہ نیک و صالح پیدا ہوتے ہیں۔ اللہ نے اس دُنیا میں ایک نظام متعارف کیا ہے کہ وہ کم خرچ کی شادیوں کو ترجیح دیں تاکہ فضول اخراجات سے انسان بچے اور اپنی زندگی اللہ و رسول کے احکامات پر عمل بجالائیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ فرکندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان نے کیا۔
اسی سلسلے میں آج ایک شادی انجام دی گئی جس میں فضول اخراجات سے اجتناب کرتے ہوئے مکمل اسلامی طریقے سے عمل میں آئی۔ نوشہ نے پھول بھی قبول کرنے سے انکار کیا اور نقد مہر ادا کی۔ آج صبح 9:00بجے مدینہ مسجد مدینہ کالونی میں نوشہ ایاز ولد شکیل احمد متوطن حیدر آبادنے اپنے سرپرست جناب سید حمید کی نگرانی میں اور اپنے رشتہ داروں کی موجودگی میں عملی جامع پہناتے ہوئے انجام دی اور حافظہ فاریحہ مریم صحافیہ بنت خواجہ سرتاج الدین سینئر صحافی سے بغیر جوڑا گھوڑا قبول کیا۔
اس موقع پر جناب عبد الرحمٰن حاجی،جناب احمد محی الدین ملازم GMFCکورٹ بسواکلیان،جناب شفیع کاریگر، زوبیر نواز، شفیع مولانا، عقیل کباڑی،غلام مصطفی،وحید فروٹ مرچنٹ، ایڈوکیٹ میر امانت علی، میر وارث علی،سابق BDAچیرمین بسواکلیان، جناب ناگپا نینے کنڑا صحافی بھی موجود تھے۔ شادی کی تقریب بخوبی انجام پائی۔