خبریںقومی

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا 85 سال کی عمر میں انتقال

گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال ہو گیا۔ لکھنؤ کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ پی ایم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”لال جی ٹنڈن کو سماج کی خدمت کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کے لیے یاد کیا جائے گا۔ انھوں نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھایا۔ انھوں نے ایک بااثر لیڈر کی شکل میں اپنی شناخت بنائی اور ہمیشہ عوامی فلاح کو اہمیت دی۔ ان کے انتقال سے افسردہ ہوں۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!