کریسنٹ پی یو کالج بسواکلیان کے شاندار نتائج
بسواکلیان: 20/جولائی (کے ایس) بسواکلیان کے کریسنٹ پی یو کالج کے نتائج بہت ہی شاندار رہے، کریسنٹ پی یو کالج کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔کُل کالج کا نتیجہ 90ہے۔کُل 115طالب علم میں 102 طالب علم کامیاب رہے،جن میں 22ڈسٹنکشن،جبکہ 70اول درجہ میں کامیاب رہے اور 10دوسرا درجہ حاصل کئے۔سید عباد اللہ ولد سید نور اللہ نے مجموعی طور پر 92.6%حاصل کیا،جبکہ پی.سی.ایم.بی.میں 94.2%حاصل کئے ہیں۔مدہت تسنیم بنت تاج الدین باگ نے مجموعی طور پر 90.8%حاصل کئے جبکہ پی.سی ایم.بی میں 91.5%فیصد حاصل کیا اور دوسرا مقام حاصل کیا۔
سیدہ حُسینہ بنت سید تاج الدین نے مجموعی طور پر 90.1%فیصد حاصل کئے ہیں اور پی.سی.ایم.بی میں 92.2%فیصد حاصل کرکہ تیسرے مقام سے کامیاب رہے،اور دیگر طلبہ امتیازی کامیابی میں شامل ہیں۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل و ریاضی لکچرر جناب شیخ ذبیح نے بتایا کہ الحمد اللہ اس شاندار نتائج پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں اس کامیابی کا سہرہ بہترین انتظامیہ کی منصوبہ بندی،اساتذہ اکرام کی کڑی محنت کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ الہلال ایجوکیشن ٹرسٹ کے پریسیڈنٹ و فیزکس (طبعیات) لیکچرر جناب منہاج الدین بھولے نے تمام طلباء والدین و سرپرست کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر کالج کے ٹرسٹی و بیالوجی(حیاتیات)لیکچرر جناب اسمٰعیل خان،سکریٹری و ایڈمن جناب احتشام اختر،ٹرسٹی و ہندی لیکچرر جناب عبد الرسول، جناب محسن احمد کیمسٹری لکچرر،اردو لیکچرر جناب مدثر،انگریزی لکچرر محمد غوث،کیمسٹری لیکچرر آصف علی، بیالوجی لیکچرر محترمہ دیوی، محترمہ سُنندہ ریاضی لیکچرر،شیخ مزمل،عبد القدوس و دیگر اساتذہ موجود رہے۔
کالج انتظامیہ نے تمام اساتذہ،والدین سرپرست و طلباء کا شکر یہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ انشاء اللہ NEETوK-CETمیں بھی ایسے ہی بہترین نتائج ہمارے طلباء لائینگے۔ کالج میں داخلے جاری ہیں مزید تفصیلات کے لئے کالج سے ربط کریں۔اسی طرح معراج النساء 89.6%،فریدہ88.6%،حُزیفہ سلطانہ 85.0%،جویریہ گلفروز 87%،انجم فاطمہ 86.1%،افشاں آفرین 85.3%،اصفیہ زرین 85%،ماہِ جبین 85%،پاشاہ بیگم85%،تسمیہ تہنیت 85اور فوزیہ کنیز85%فیصد سے کامیابی حاصل کی۔