کورونا سے فوت میت کے ساتھ بے حُرمتی پر قانونی کاروائی ہوگی: وقف افسر بیدر
بسواکلیان: 20/جولائی (کے ایس) محمد یونس وقف افسر بیدر کے اطلاع کے بموجب کرناٹک اسٹیٹ وقف بیدر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ covid-19سے متاثر مہلوکین کو عزت و احترام سے تدفین عمل میں لائی جائے اگر کسی بھی جانب سے کوئی شکایت موصول ہو تو فوری طور پر کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ covid-19 سے فوت میت کے ساتھ بے حُرمتی کی اطلاع وصول ہوتی ہے تو اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ مزید معلومات کے لئے 94498485747 پر ربط کریں۔