‘معاشیات اور کاروباری مواقع اسلامی تناظر میں’ کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

رائچور: 17/جولائی (پریس ریلیز) تاریخ انسانی کا اگر مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ انسان اپنی ضرورتیں پوری کرنے اور معاشی حالات کو درست کرنے کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے اور یہ محنت زمانے کے لحاظ سے نئے نئے رنگ اور ڈھنگ میں رونما ہوتی ہے، لیکن اس سفر میں وہ کچھ ایسے حالات سے بھی دو چار ہوتا ہے، جس میں وہ مشکلات سے گھر جاتا ہےـ لیکن اس کے باوجود وہ چاہتا ہے کہ اپنی ضرورتیں پوری کرے لیکن وہ عصر حاضر کے جدید کاروباری مواقع اور تزکیۂ معیشت کا جو قانون اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر کی وساطت سے انسانیت کو دیا ہے، اس سے بھی بڑی حد تک نا آشنا ہےـ یہی چیز اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہےـ

لہذا اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے مولانا محمد سراج الحسنؒ اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام “معاشیات اور کاروباری مواقع اسلامی تناظر میں” کے موضوع پر زوم ایپ کے ذریعہ ایک پروگرام 25 جولائی 2020، رات 8:30 بجے منعقد کیا گیا ہےـ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر حنیف لکڑاوالا (ممبئی) خطاب فرمائیں گےـ اس پروگرام میں شرکت کے خواہش مند حضرات نیچے دیے گئے ریجسٹریشن لنک اور زوم لنک پر کلک کریں اور 25 جولائی 2020 سے پہلے پہلے ریجسٹریش کریں ـ

نوٹ – یہ فری ریجسٹریشن ہے.

Registration form
https://forms.gle/ajpTX33PN9c9Ur2q8

Join Zoom Meeting
https://us02web.zoom.us/j/89570273169?pwd=anMzWTdYSDNIaDFzZnJ2N1BDOWE0dz09

Meeting ID: 895 7027 3169
Password: CSR123

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!