ضلع بیدر سے

ضلع بیدر میں جزوی لاک ڈاؤن کے پہلے دن کی صورتحال

بیدر: 16/جولائی (اے ایس ایم) شہر بیدر وضلع بیدر میں7روزہ جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ کل رات 8:00 بجے سے عمل میں آیا۔ کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کے پیشِ نظر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ریاعتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے۔ کل شام 8 بجے سے ہی پولیس عہدیدار شہر بھر میں گشت کر کے تمام دوکانوں کو بند کرواتے ہوئے نظر آئے۔

آج صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کرانہ، دودھ ڈیری، میڈیکل اسٹورس، ترکاری فروشوں کی دوکانوں، یونانی ادویات کی دکانوں کے علاوہ میوے جات کے کا روبار کرنے والوں کی دکانوں کو کھلا دیکھا گیا۔ ماباقی تمام قسم کے کاروبار بند رہے۔

دینی وعصری تعلیمی ادارہ جات جنتا کرفیو کے نفاذ کے بعد سے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں۔ سرکاری دفاتر حسب معمول اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ضلع بھر میں محکمۂ پولیس کے عہدے دار گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ ضروریات اور دیگر مصروفیات سے لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں موٹر سائیکل پر یا بغیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو پو لیس کی سختی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!