ضلع بیدر سے

آئیڈیل پی یوکالج بسواکلیان سائنس کا%100نتیجہ، انتظامیہ کی مبارکباد

بیدر۔ 15جولائی۔ (پریس ریلیز) پی یوسی سال دوم کے نتائج کا اعلان ہوا۔ جس میں بسواکلیان کے آئیڈیل پی یوکالج سائنس کے طلبہ نے اپناشاندار تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے صدفیصد 100%نتیجہ پیش کیاہے۔ آئیڈیل پی یوکالج (سائنس) بسواکلیان کے نتائج حسب ذیل رہے۔ سکینہ فاطمہ بنت محمد شفیع الدین 90%، ملیحہ تہنیت بنت محمدناظم الدین 90%، محمدسرفراز ولد شکیل احمد 86%، عائشہ صدیقہ بنت محمد دستگیر85%، عذراجبین بنت محمد معراج 85%، اور ثوبیہ بانو بنت شیخ ناظم الدین 85%۔

اسی طرح سکینہ فاطمہ نے ریاضی میں صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ PCMBکور مضامین کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔ 95سے 90%تک 7طلبہ، 90%تا 80%جملہ 7طلبہ، 80%تا60%جملہ 6طلبہ رہے۔اسی طرح کالج کے کامرس سیکشن میں مجتہد احمد ولد شبیر احمد نے 88%لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ روبینہ بنت تاج الدین نے 85%، گوری بی بنت سید شریف نے 75%اور تنزیلہ بنت اشفاق نے 71%نشانات حاصل کئے ہیں۔

اس شاندار نتیجہ پر اپنی مسرت کااظہا رکرتے ہوئے جناب مجاہد پاشاہ قریشی صدر آئیڈیل پی یوکالج بسواکلیان نے بتایاکہ سائنس طلبہ کے یہ صدفیصد نتائج ایک مضبوط منصوبہ بندی، allenکے اسٹڈی مٹریل کی شراکت کے ساتھ، کرناٹک، آندھرا اورتلنگانہ کے لیکچررس کے ذریعہ سے نیٹ کیلئے دی گئی تعلیم ہے۔ اب تعلقہ بسواکلیان کے طلبہ کو باہر جاکر تعلیم حاصل کرنے کے بجائے یہیں پراس زرین موقع سے استفادہ کا اہتمام آئیڈیل سوپر تھرٹی کے نظریہ کے ساتھ کیاگیاہے۔ اور اس کے تحت مخصوص طرزتعلیم کے لئے صبح 8بجے سے رات 9بجے تک ان طلبہ پر لگاتار محنت کی جاتی ہے۔

مجاہدپاشاہ قریشی نے رب العلمین کا شکر اداکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیش نظر NEETکی کوچنگ مقدم رہی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ نیٹ کے نتائج بھی بہترین آئیں گے۔ موصوف نے طلبہ اور اولیائے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے، کالج انتظامیہ پر بھروسہ رکھنے اور ان کاساتھ دینے پر اولیائے طلبہ سے اظہا رتشکر کیا اور کہاکہ ہمارے لیکچررس کی محنت اور ان لیکچررکاطلبہ کے بہتر مستقبل کی فکرمندی کے لئے میں تمام فیکلٹی سے اظہارِ تشکر پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!