ضلع بیدر سے

جماعت اسلامی ہند، بیدر کی اہلِ خیر حضرات سے اپیل

بیدر: 16/جولائی (پریس نوٹ) میڈیا کوآرڈینٹر جماعت اسلامی ہند، بیدر کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے ہرایک  کو پریشان کر رکھا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے انسان کی موت واقع ہورہی ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی حالت ہردن تشویشناک بنتی جارہی ہے۔ مرض میں مبتلا شخص سے افرادِ خاندان بھی دوری  اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ اس وبائی مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے ایمبولینس کا استعمال زیادہ ہونے لگا ہے۔

امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے کہا کہ مریض کو گھر سے اسپتال/اسپتال سے گھر پہنچانے یا نعشوں کو منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ لہذا ایسے حالات کے پیشِ نظر جماعت اسلامی ہند، بیدر نے بلا تفریق مذہب و ملت پریشان حال لوگوں کوخدمت فراہم کرنے کیلئے ایک ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ کیا۔ 

اس اہم کارِ خیراور وقت کی اہم ضرورت کو پورا کرنے میں جماعت اسلامی ہند، بیدر اہلِ خیر حضرات سے سے مالی امداد کی اپیل کرتی ہے، ہمیں اُمید کہ اہل خیر حضرات و خواتین ضرور تعاون فرمائیں گے۔ اپنی پریس نوٹ کے آخر میں امیر مقامی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان حالات کو جلد از جلد تبدیل کرے اوراس وباء  سے تمام انسانو‏ں کی حفاظت فرمائے۔ ہمیں صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اس کام سے ہماری نجات اور اُس کی رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ بنائے۔آمین! مزید تفصیلات کے لیے 9448227388 نمبر پر رابطہ کریں۔

Name of the Account   :    Jamaat-e- Islami Hind, Bidar
Acount Number         :    5219  5520 156
IFSC Code            :  SBIN0020710
Bank Branch                 :    Osman Gunj, Bidar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!