ایم پی بیدر بھگونت کھوبا کورونا سے متاثر، رپورٹ آنے پر اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لیا
بیدر: 15/جولائی (اے این این) ضلع بیدر میں کورونا کی وباء بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گذشتہ دنوں ضلع کے مختلف سرکاری عملہ بالخصوص محکمہ پولیس کا عملہ اس کی لپیٹ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے مختلف صرف پولیس اسٹیشنوں کو باضابطہ سیل ڈاؤن بھی کردیا گیا۔ اس دوران اب یہ وائرس کی سمت عوامی نمائندوں کی طرف بڑھتی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیدر کے رکن پارلیمنٹ بگونت کھوبا اس وائرس سے متاثر ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کو کورناانفیکشن کی کوئی علامت نہیں تھی، پھر بھی انکے کورناانفیکشن کے ٹیسٹ میں مثبت کی تصدیق ہوگئی۔ بھگونت کھوبا کہ کورونا پازیٹیو میں پچھلے دنوں ان کے دہلی اور بنگلور کے سفر سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رکن پارلیمنٹ فی الحال شہر بیدر کے شیو نگر میں واقع اپنے گھر میں الگ تھلگ ہیں اور علاج کرارہے ہیں۔
ایم پی بیدر کی کورنا مثبت رپورٹ آنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے افراد بھی کوویڈ ٹیسٹ کرانے کی اطلاعات ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ایم پی سے رابطہ میں آنے والے افراد کی بھی کورنا ٹیسٹ کے لیے شناخت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وباء کے اس دور میں سیاستدان، بیوروکریٹس اور دیگر افراد ممبران پارلیمنٹ سے زیادہ سے زیادہ میٹنگوں کے ذریعے روابط میں ہیں، ان کے ٹیسٹ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔