ضلع بیدر سے

ضلع بیدر میں 15 سے 22 جولائی تک ہوگا لاک ڈاؤن، ڈپٹی کمشنر بیدر نے جاری کیے احکامات

بیدر: 14/جولائی (اے این این) ضلع بیدر میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بیدر نے آج احکام جاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ 15/جولائی رات 8 بجے سے 22/ جولائی تک جاری رہے گا۔ آج ڈپٹی کمشنر بیدر آر رامچندرن نے سرکاری احکامات جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔

یاد رہے ضلع بیدر میں لاک ڈاؤن کو لے کر مسلسل چل رہی خبروں اور افواہوں کا بازار گرم تھا۔ جسے آج شام باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر نے اعلان کرتے ہوئے عوام میں پھیلی بے چینی کودور کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مکمل طور پر منظم منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!