آئیٹا (AIITA) کرناٹک کی نئی ریاستی مشاورتی کونسل منتخب
بسواکلیان: یکم فروری (ایم این) محمد اسلم جناب (الیکشن آفیسر آئیٹا، سکریٹری تعلیمی بورڈ کرناٹک) کی اطلاع کے مطابق آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA کرناٹک کی نئی ریاستی مشاورتی کونسل کے لئے 31 جنوری 2021 کو AIITAکے ریجنل سنٹر،ہبلی میں شفافیت کے ساتھ انتخاب عمل میں آیا۔جس میں جنوری 2021 تا دسمبر 2024 تک کی نئی میقات کے لیے 11 ریاستی مشاورتی کونسلSAC کے ممبران منتخب کیے گئے۔
نومنتخب مشاروتی کونسل کرناٹکابرائے چار سالہ میقات 2021تا 2024کے لیے محمد مختار احمد کوتوال ہنگل، رضامانوی بھٹکل، محمد مبین منگلور، افتخاراحمد ہمنابادبیدر، سید فرقان پاشاہ بیدر، محمد یاسین بھیگباکمٹا، ڈاکٹر سنااللہ بنگلور،محبوب الحق بنگلور، الطاف امجدبسواکلیان بیدر، نسیمہ آفسر بنگلور، اور بلقیں فاطمہ بیدرہیں۔
پروگرام کا آغاز محترم محمد اسلم جناب (الیکشن آفیسر آئیٹا،سکریٹری تعلیمی بورڈ کرناٹک) کی تذکیر بالقرآن امانت کا پاس و لحاظ سے ہوا۔افتتاحی کلمات افتخار صاحب (سکریٹری AIITA کرناٹک) نے پیش کیے۔جبکہ کہ اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل SACکے ممبران کے لیے درکار اوصاف پر محترم مختار احمد صاحب (صدر آئیٹا کرناٹک) نے تفصیلی روشنی ڈالی۔
شرکاء اجلاس کے باہمی تعارف کے بعد انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوا، ریاست کے تمام ہی ممبران میں سے پیش کئے گئے ناموں پر آئیٹا کے دستور کی دفعہ7 کی روشنی میں گفتگو کے بعد انتخاب کے رائے (ووٹ) دی گئی۔اکثریت رائے کی بنیاد پر گیارہ افراد منتخب ہوئے جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
بعد ازاں اختتامی خطاب میں محترم مختار احمد۔ایم کے۔نے اپنے احساسات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرض منصبی کو بحسن و خوبی انجام دیں تو انشاء اللہ بہت جلد اس ملک کے تعلیمی میدان میں نیا انقلاب برپا ہو گا۔موجودہ حالات میں سماج اور ملت کے نونہالوں کی تعمیر نو میں اساتذہ کا رول بڑا اہم ہے اور اساتذہ کا یہ عمل جنت کے اعلیٰ مقام کی حصولیابی کا ذریعہ بھی بنے گا۔مزید اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے اساتذہ اور دیگر اساتذہ تنظیموں کو ساتھ لے کر ہمیں کام کرنا ہوگا۔
آخر میں زاد راہ کے طور پر محمد اسلم جناب (الیکشن آفیسر آئیٹا،سکریٹری تعلیمی بورڈ کرناٹک) نے انتخاب کے پورے مرحلہ میں اساتذہ نے جس شائستگی کا آئیٹا دستور کے حدود میں احسن انداز میں گفتگو اور ایک بہتر شوری کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہمشہ فکر مند رہیں اور اپنے دائرہ کارکو جماعتی کمرہ تک محدود کرنے کی بجائے اسلام کے آ فائی تعلیمات کے داعی بن کر انسانیت کو جہنم سے نجات دلانے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی دعوت دی۔پروگرام کے دو الگ سیشن کنوینر باالترتیب محترم الطاف امجد اور محمد اسماعیل رہے۔ اس موقع پر ریاست کے تمام ضلعی و مقامی صدور سیکریٹریز موجود تھے۔