تازہ خبریں

طلبا کو بغیر امتحان کے پاس کرے یو جی سی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ یو جی سی الجھن کی صورت حال پیدا کرنے کی جگہ واضح فیصلہ کر کے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کورونا وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر کے طلبا کو ان کے گزشتہ ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس سلسلہ میں ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ”کووڈ-19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہیے۔“

راہل گاندھی نے اس مشکل ماحول میں امتحان نہ کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ”کووڈ نے سب کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے طلباء جو کالج، یونیورسٹی میں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی الجھن کی صورت حال پیدا کرنے کی جگہ واضح فیصلہ کر کے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!