اترپردیشریاستوں سے

وکاس دوبے اُجین تک کیسے پہنچا؟ کیا یہ یوپی پولیس کی ناکامی نہیں!: پرینکا گاندھی

ولیس اہلکار کے قتل کا اہم ملزم کانپور میں واردات انجام دینے کے بعد سات دن بعد مدھیہ پردیش کے اجین میں مندر سے پولیس کی گرفت میں آیا، جس پر حزب اختلاف کی جماعتیں یوگی حکومت پر نشانہ لگا رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کانپور کے بہیمانہ قتل عام میں اتر پردیش حکومت کو جس مستعدی سے کام کرنا چاہتے تھا وہ پوری طرح فیل ثابت ہوئی ہے۔ الرٹ کے باجود ملزم کا اجین تک پہنچنا نہ صرف حفاظت کے دعووں کی پول کھولتا ہے بلکہ ساز باز کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’تین مہینے خط پر نو ایکشن اور بدنام زمانہ مجرمان کی فہرست سے وکاس کا نام نہ ہونا بتایا ہے کہ اس معاملہ کے تار دور تک جڑے ہیں۔ یوپی حکومت کو معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرا کے تمام حقائق اور حفاظت کے تعلقات کو ظاہر کر دینا چاہئے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!